.

اسرائیل کی طرف بڑھنے والے ہاتھ کاٹ دیے جائیں گے، نیتن یاھو کا ایران کو انتباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے نام لیے بغیر ایران کو ایک بار پھر سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے اور کہا ہے کہ اسرائیل کی طرف بڑھنے والے ہاتھ بے رحمی کے ساتھ کاٹ دیے جائیں گے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایک بیان میں صہیونی ریاست کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیل کسی بھی شخص کی طرف سے نقصان پہنچائے جانے پر اپنا دفاع کرے گا۔

نیتن یاھو کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گذشتہ ہفتے شام میں اسرائیلی فوج کے ایک فضائی حملے میں متعدد ایرانی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

بدھ کو ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے زور دیا تھا کہ ’دشمن کے حملے روکنے کے لیے موثر حکمت عملی وضع کی جائے‘۔ان کا اشارہ اسرائیل کی طرف تھا مگر اس کا نام نہیں لیا۔

اس کے جواب میں نیتن یاھو نے کہا کہ ہم اپنے ان پڑوسیوں کی مسلسل اشتعال انگیزی کا پوری قوت کے ساتھ جواب دیں گے جوہمارے وجود کو تسلیم کرنے سے انکاری ہیں۔ اسرائیل کی طرف بڑھنے والے کسی بھی خطرناک ہاتھ کو بے رحمی کے ساتھ کاٹ دیا جائے گا۔