یمنی سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں القاعدہ کے دو خطرناک لیڈر ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن کے جنوبی صوبے ابین میں سرکاری سکیورٹی فورسز کی ایک چھاپا مار کارروائی میں القاعدہ کے دو خطرناک لیڈر ہلاک ہو گئے ہیں ۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ان دونوں مہلوک لیڈروں کے نام مراد الدوبلی اور حسن ابو سری ہیں اور یہ دونوں انتہائی مطلوب دہشت گرد تھے۔یمنی سکیورٹی فورسز نے ابین کے ضلع وضع میں القاعدہ کے جنگجوؤں کے ساتھ ایک مسلح جھڑپ کے بعد کارروائی کی تھی اور اس میں یہ دونوں مارے گئے ہیں ۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ دوبلی اور ابو سری یمن میں القاعدہ کے دو انتہائی خطرناک لیڈر خیال کیے جاتے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں