مسلم خاتون ہاتھ نہ ملانے کی پاداش میں فرانسیسی شہریت سے محروم

خاتون کا رویہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ فرانسیسی معاشرے میں ضم ہونا نہیں چاہتی: حکومتی ردعمل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

فرانس میں ایک محجب مسلم خاتون کو ہاتھ نہ ملانے پر ملک کی شہریت دینے سے انکار کر دیا گیا۔ الجزائر سے تعلق رکھنے والی ایک مسلمان خاتون نے فرانسیسی شہریت ملنے کی تقریب کے دوران عہدیدار سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا تھا۔

فرانس کی حکومت نے خاتون کو شہریت نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا جسے فرانس کی اعلیٰ انتظامی عدالت نے برقرار رکھا ۔

جون 2016ء میں فرانس کے جنوب مشرقی علاقے ایزیر میں ایک تقریب کے دوان کے مسلم خاتون کو ملک کی شہریت دی جا رہی تھی۔ اس موقع پر تقریب کے صدر اور ایک مقامی سیاسی رہنما نے خاتون سے ہاتھ ملانا چاہا تو اُس نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ میرے مذہبی عقائد اس بات کی اجازت نہیں دیتے۔

حکومت نے واقعے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ خاتون کا رویہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ ’فرانسیسی معاشرے میں ضم ہونا نہیں چاہتی‘، ایسا عمل سول کوڈ کے تحت کسی بھی فرانسیسی شہری کے شریک حیات کو ملک کی شہریت دینے سے روکتا ہے۔

مسلم خاتون نے فرانسیسی شہری سے 2010ء میں شادی کے بعد اپریل 2017 میں شہریت کے لئے درخواست دی۔ خاتون نے فیصلے کو’اختیارات کا غلط استعمال‘ قرار دیا ہے۔ تاہم ایسے معاملات کی حتمی سماعت کرنے والی عدالت کونسل آف اسٹیٹ کا موقف ہے کہ حکومت نے ’’قانون کا غلط استعمال‘‘ نہیں کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں