ٹرمپ کے مشیر اور روسی سفیر کے درمیان پہلی ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

وہائٹ ہاؤس نے جمعرات کے روز ایک اعلان میں بتایا ہے کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر جون بولٹن نے واشنگٹن میں روسی سفیر اناطولی انتونوف سے ملاقات کی ہے۔ اعلی سطح کے دونوں عہدے داران کے درمیان یہ اپنی نوعیت کی پہلی ملاقات ہے۔

وہائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں امریکا اور روس کے درمیان تعلقات پر بات چیت ہوئی۔

جون بولٹن کے مطابق واشنگٹن اور ماسکو کے مفاد میں ہے کہ دونوں کے بیچ بہتر تعلقات ہوں تاہم یہ امر اس بات کا متقاضی ہے کہ متعدد امور کے حوالے سے امریکی تشویش کے ساتھ نمٹا جائے۔ ان میں 2016ء میں امریکی صدارتی انتخابات میں روس کی مداخلت اور برطانیہ میں کیمیائی ہتھیار (روسی ایجنٹ اسکریپل کو زہر دیے جانے کی کارروائی) کے استعمال کے علاوہ یوکرین اور شام کی صورت حال شامل ہے۔

اس سے قبل روسی نیوز ایجنسی "اسپٹنک" نے واشنگٹن میں ماسکو کے سفیر کے حوالے سے بتایا تھا کہ روس اور امریکا کو دونوں ملکوں کے عوام کے مفاد کی خاطر بین الاقوامی امن کے حوالے سے کام کرنے میں ایک دوسرے کی ضرورت ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں