.

امریکا جوہری معاہدے سے نکلا تو غیر متوقع رد عمل سامنے آئیں گے: روحانی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایران کے صدر حسن روحانی نے دھمکی دی ہے کہ جوہری معاہدے سے امریکا کے نکل جانے کی صورت میں "غیر متوقع" ردعمل سامنے آئیں گے۔

ایرانی ٹیلی وژن نے ہفتے کے روز روحانی کے حوالے سے بتایا کہ "اگر امریکا جوہری معاہدے سے نکلا تو ایٹمی توانائی کی ایرانی ایجنسی متوقع اور غیر متوقع ردِعمل سامنے لانے کے لیے تیار ہے۔

امریکی ری پبلکن سینیٹر اور سینیٹ میں خارجہ امور کی کمیٹی کے سربراہ بوب کرکر یہ اعلان کر چکے ہیں کہ اگر بڑی تبدیلیاں نہ کی گئیں تو صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ماہ ایرانی جوہری معاہدے کو ترک کر دیں گے۔

جمعرات کے روز سی این این چینل کو دیے گئے انٹرویو میں کورکر کا کہنا تھا کہ " 12 مئی امریکا کی جانب سے معاہدے کی تجدید کی حتمی تاریخ ہے۔ اگر تجدید نہ ہوئی تو میرے نزدیک ٹرمپ معاہدے دستبردار ہوجائیں گے"۔