کویت میں فلپائنی سفیر سفارتی آداب کے منافی بیانات پر وزارت خارجہ میں طلب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

کویت کی وزارت خارجہ نے فلپائن کے سفیر ریناٹو پیڈرو ویلا کو طلب کیا ہے اور بعض فلپائنی حکام کے کویت کے خلاف حالیہ جارحانہ بیانات پر دو احتجاجی مراسلے ان کے حوالے کیے ہیں۔

کویت کی سرکاری خبررساں ایجنسی (کونا) نے وزارتِ خارجہ کے ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ ان احتجاجی مراسلوں میں فلپائنی سفارت خانے کے بعض ملازمین کی سفارتی آداب کے منافی سرگرمیوں کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے۔

اس ذریعےکا کہنا ہے کہ فلپائنی سفارت خانے کے ملازمین سفارتی تعلقات سے متعلق ویانا کنونشن کی صریح خلاف ورزی کے مرتکب ہورہے ہیں اور ان کی ان سرگرمیوں سے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں ۔

دریں ا ثناء سوشل میڈیا کے ذریعے ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے،اس میں فلپائنی سفارت خانے کی ایک ٹیم سفارتی لائسنس پلیٹ والی کاروں پر گھریلو ملازمین کو کویتی گھروں سے مبینہ طور پر اسمگل کرکے لے جارہی ہے۔

فلپائنی سفیر ویلا نے اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیم گذشتہ ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے اس طرح کی کارروائیاں کررہی ہے اور کویت بھر سے شکایات کرنے والے گھریلو ملازمین کو نکالا جارہا ہے۔

انھوں نے تر کی کی اناطولو خبررساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سات رکنی ٹیم کویت میں ان ہی ہنگامی کیسوں کی صورت میں مداخلت کرتی ہے جن میں وزارتِ داخلہ اور وزارتِ خارجہ کی مداخلت تک زیادہ دیر انتظار نہیں کیا جاسکتا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں