سامراجی طاقتوں کاسب سے بڑا ہتھیار الکوحل اور افیم ہے: ایردوان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ سامراجی طاقتوں کاسب سے بڑا ہتھیار الکوحل اور افیم ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیب اردوان نے یہ بات استنبول میں ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک قوم کا عظیم ترین خزانہ اور طاقت ذہنی و جسمانی طور پر صحت مند نسل کا مالک ہونا ہے۔

نوجوانوں کو نشہ آور مادوں، سگریٹ نوشی، جوئے اور دہشت گردی کی طرح کی لت میں دھکیلنے والے ممالک کا مستقبل تاریک ہو گا، سامراجی طاقتوں نے الکوحل اور نشہ آور مادوں کو اپنے اسلحہ کے طور پر استعمال کیا ۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں