سعودی عرب میں نصف ٹن بھنگ اسمگل کر کے لانے کی کوشش ناکام ، 34 ملزمان گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے سرحدی محافظوں نے جازان اور نجران کے علاقوں میں اتوار کو 416 کلوگرام بھنگ اسمگل کرکے لانے کی کوشش ناکام بنادی ہے اور واقعے میں ملوث تمام چونتیس ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔

سعودی عرب کے بارڈر گارڈزکے ترجمان کرنل ساہر بن محمد الحربی نے بتایا ہے کہ سرحدی محافظوں نے آج بھنگ کی بھاری مقدار اسمگل کرکے لانے کی متعدد کوششیں ناکام بنائی ہیں ۔

انھوں نے بتایا ہے کہ منشیات کی اسمگلنگ کی اس کوشش میں چونتیس افراد ملوث تھے۔ان میں بتیس کا تعلق افریقی ملک ایتھوپیا سے تھا اور ایک یمنی اور ایک سعودی شہری تھا۔تمام گرفتار اسمگلروں اور پکڑی گئی مناھات کو مزید تفتیش کے لیے متعلقہ محکموں کے حوالے کردیا گیا ہے۔

کرنل الحربی کا کہنا تھا کہ سرحدی محافظ سعودی مملکت کی سکیورٹی کو خطرے سے دوچار کرنے کی کسی بھی کوشش سے نمٹنے کے لیے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے۔ منشیات کی اسمگلنگ کے دھندے میں ملوث افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور ایسے کیسوں میں قانون کا حسب موقع نفاذ کیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں