قطری لڑاکا طیاروں کی امارات کے ایک مسافر طیارے کو روکنے کی پھر کوشش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ قطر کے دو لڑاکا طیاروں نے بحرین کی جانب جانے والے اس کے ایک مسافر طیارے کو پرواز کے دوران میں بڑے بے ہنگم طریقے سے روکنے کی کوشش کی ہے۔ اس مسافر طیارے میں 86 افراد سوار تھے۔

امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق مسافر طیارے کے ہواباز نے مشاقی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قطری طیاروں سے ٹکراؤ سے بچنے کی کوشش کی ہے۔ایک قطری لڑاکا جیٹ اماراتی طیارے سے 200 میٹر سے بھی کم فاصلے پر آگیا تھا ۔

متحدہ عرب امارات کی جنرل ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسافر طیارے کا رُخ قطری لڑاکا جیٹ سے ٹکرانے سے چند ثانیے قبل ہی موڑا گیا تھا۔اس سے طیارے میں سوار تمام مسافروں کی جانیں خطرے سے دوچار ہوگئی تھیں۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ’’ قطری طیاروں کی جانب شہری ہوابازی کے قوانین کی اس خلاف ورزی پر بین الاقوامی سول ایوی ایشن تنظیم کو شکایت کی جائے گی۔مسافروں کی جانوں کو کسی قسم کا خطرہ کسی بھی طرح قابل قبول نہیں ہے۔یہ واقعہ شہری ہوا بازی کے تحفظ ، بین الاقوامی قوانین اور کنونشنوں کی صریح خلاف ورزی ہے‘‘۔

قطری حکام کی جانب سے امارات کے اس الزام کے رد عمل میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں