سعودی عرب : یمنی حوثیوں کے جازان پر داغے گئے دو بیلسٹک میزائل تباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کی فضائی دفاعی فورسز نے سوموار کو یمن سے حوثی شیعہ باغیوں کے سرحدی شہر جازان کی جانب داغے گئے دو اور بیلسٹک میزائلوں کو فضا ہی میں ناکارہ بنا دیا ہے۔

حوثی شیعہ باغیوں کا دو روز میں سعودی عرب کی جانب یہ دوسرا میزائل حملہ ہے۔سعودی فورسز نے گذشتہ روز سرحدی شہر نجران کی جانب داغے گئے ایک میزائل کو فضا ہی میں تباہ کردیا تھا اور ایک اور میزائل اس سرحدی شہر کے نزدیک واقع صحرا ئی علاقے میں گرا تھا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی فضائی دفاعی فورسز نے ایران کے حمایت یافتہ حوثی شیعہ باغیوں کے 6 جون 2015ء کے بعد سے داغے گئے کم سے کم 110 بیلسٹک میزائلوں کو ناکارہ بنایا ہے۔ ان میں ایک سکڈ میزائل بھی شامل تھا ۔سعودی فورسز نے مارچ میں دارالحکومت الریاض سمیت چار شہروں کی جانب داغے گئے سات میزائلوں کو فضا ہی میں ناکارہ بنایا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں