’تمام شہریوں کی رہائی حوثیوں سے مذاکرات کی پہلی شرط‘

حوثیوں کی قید میں اپاہج ہونے والے دو یمنی شہریوں کی کانفرنس میں شرکت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن میں ایرانی حمایت یافتہ دہشت گرد حوثی ملیشیا کی عقوبت خانوں میں پابند سلاسل رہنے والے شہریوں میں سے دو کو حال ہی میں رہا کیا گیا۔

انہوں نے ایک سینیمار میں شرکت کی اوراپنے اوپر ڈھائے جانے والے مظالم کے بارے میں آگاہ کیا۔ حوثیوں کی قید میں رہنے والے انس الصراری اور ابراہیم محی الدین نے بتایا نہیں دوران حراست انہیں انسانیت سوز مظالم کا نشانہ بنایا گیا۔ الصراری پر اتنا تشدد کیا گیا کہ اس کا آدھا جسم مفلوج ہوگیا ہے۔ حوثی جلاد ان پر ہولناک تشدد کرتے رہے ہیں۔

درایں اثناء یمنی حکومت نے عہد کیا ہے کہ آئندہ حوثیوں کے ساتھ بالواسطہ یا براہ راست مذاکرات کے لیے تمام سول شہریوں کی رہائی پیشگی شرط ہوگی۔

حکومت کا کہنا ہے کہ بے گناہ شہریوں کو اٹھا کر غائب کرنا اور انہیں عقوبت خانوں میں انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے۔ حوثیوں کو اقوام متحدہ کے ذریعے آئندہ کسی بھی قسم کے مذاکرات سے قبل بے گناہ شہریوں کو جیلوں سے باعزت طورپر چھوڑنا ہوگا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں