قطر کو شام میں امریکا کی فوجی موجودگی کی قیمت ادا کرنی چاہیے : سعودی وزیر خارجہ

امریکا نے اپنا فوجی اڈا ختم کردیا تو قطری رجیم کا ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں دھڑن تختہ ہوجائے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ قطر کو شام میں امریکی فوج کی موجودگی کی قیمت ادا کرنی چاہیے۔

انھوں نے منگل کے روز یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فرانسیسی صدر عمانو ایل ماکروں کے درمیان وائٹ ہاؤس ، واشنگٹن میں بات چیت کے بعد جاری کردہ بیانات کی روشنی میں دیا ہے۔

عادل الجبیر کا کہنا ہے کہ قطر کو شام میں اپنی مسلح افواج بھیجنی چاہییں اور اس کو ایسا امریکی صدر کی جانب سے قطر کے تحفظ اور دفاع سے دستبرداری سے قبل کرنا چاہیے۔

انھوں نے مزید کہا ہے کہ ’’اگر امریکا قطر کے تحفظ سے دستبردار ہوجاتا ہے اور وہاں اپنا فوجی اڈا بھی ختم کردیتا ہے تو قطری رجیم کا ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں دھڑن تختہ ہوجائے گا‘‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں