ٹورنٹو: وین کے ذریعے روندے جانے سے 10 افراد ہلاک اور 15 زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں پولیس نے بتایا ہے کہ ایک وین ڈرائیور نے شہر کے وسطی علاقے میں لوگوں کے ہجوم پر اپنی وین چڑھا دی جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔

ٹورنٹو پولیس سربراہ مارک سونڈرز کے مطابق 25 سالہ ڈرائیور ایلک میناسیان نے "دانستہ طور پر" لوگوں کو وین کے ذریعے روندا جو کہ کرائے پر حاصل کی گئی تھی۔

ٹورنٹو پولیس نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں بتایا کہ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 1:27 پر پیش آیا جب سفید رنگ کی ایک چھوٹی وین نے شہر کی یونگ اسٹریٹ پر پیدل چلنے والے افراد کو روند ڈالا۔

مقامی اخبار "ٹورنٹو سَن" نے اپنی ویب سائٹ پر ایک شخص کی تصویر جاری کی ہے جس کے بارے میں معلوم ہوا کہ یہ پولیس کی حراست میں لیے جانے والے ڈرائیور کی ہے۔ پولیس نے مذکورہ اخبار کو تصدیق کی ہے کہ گرفتار شخص ہی چھوٹی وین چلا رہا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں