کیٹ میڈلٹن تیسرے بچّے کی پیدائش کے بعد نمودار ہوئیں تو شہزادی ڈیانا کی یاد دِلا دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

برطانیہ میں "ڈچز آف کیمبرج" کیٹ میڈلٹن نے اپنے نومولود بچّے کو پیدائش کے صرف 7 گھنٹے بعد ہی ذرائع ابلاغ سے تعلق رکھنے والے نمائندوں کے سامنے پیش کر دیا۔ کینسِنگٹن پیلس نے پیر کے روز صبح گیارہ بجے اعلان کیا تھا کہ شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن کے یہاں تیسرے بچّے کی پیدائش ہوئی ہے۔ ڈچز آف کیمبرج اسی شام اپنے بچّے کے ساتھ میڈیا کے سامنے نمودار ہو گئیں۔

اس موقع پر کیٹ میڈلٹن نے معروف ڈیزائنر جینی پیکھم کا تیار کردہ سُرخ رنگ کا لباس پہنا ہوا تھا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ کیٹ کے لباس نے اُن کی ساس شہزادی ڈیانا کے اُس لباس کی یاد دلا دی جو انہوں نے 33 برس قبل اپنے دوسرے بیٹے شہزادہ ہیری کی پیدائش کے بعد ہسپتال سے باہر آنے پر پہن رکھا تھا۔

سال 2015ء میں شہزادی شیرلوٹ کی پیدائش کے بعد کیٹ میڈلٹن ہسپتال سے باہر آئیں تو اُس وقت بھی انہوں نے جینی پیکھم کا ڈیزائن کردہ لباس پہن رکھا تھا جس پر سفید اور زرد پھول بنے ہوئے تھے۔

کیٹ نے 2013ء میں اپنے پہلے بیٹے جورج کی پیدائش کے بعد ہسپتال سے باہر آنے کے وقت پہننے کے لیے جو لباس منتخب کیا اس پر بھی جینی پیکھم کا ٹیگ موجود تھا۔ یہ لباس نیلے رنگ کا تھا اور اس پر سفید رنگ کے پولکا بنے ہوئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں