.

جرمنی کا بشار الاسد کے جرائم پر محاسبے کا مطالبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ شامی عوام کے خلاف جرائم کے ارتکاب پر بشار الاسد کی حکومت کا محاسبہ کیا جائے۔

منگل کے روز نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران انہوں نے بشار حکومت کی پالیسی کو بربریت پر مبنی اور غیر انسانی قرار دیا۔ ماس کے مطابق یہ برتاؤ عالمی برادری کی بنیادی اقدار کی دھجیاں اڑا دینے کے مترادف ہے۔

جرمن وزیر خارجہ نے شامی حکومت کے جرائم سے چشم پوشی سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کے بنیادی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کو سزا کے بغیر چھوڑا نہیں جا سکتا۔

انہوں نے واضح کیا کہ شام میں عسکری مقابلے کے بجائے بات چیت کی کوشش کی جانی چاہیے۔

یاد رہے کہ امریکا، فرانس اور برطانیہ نے شام میں عسکری تنصیبات کے خلاف میزائل حملہ کیا تھا۔ یہ کارروائی شامی حکومت کی جانب سے مشرقہ غوطہ کے شہر دوما میں حملے کے دوران کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے جواب میں سامنے آئی۔