.

ٹرمپ نے ماکروں کے "سر کی خشکی" اڑا دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

منگل کے روز وائٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے فرانسیسی ہم منصب عمانویل ماکروں نے مشترکہ پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔ تاہم اس سے کچھ دیر قبل کیمروں کی آنکھ نے دونوں شخصیات کے درمیان ایک "عجیب" سا منظر محفوظ کیا۔

جس وقت دونوں صدور صحافیوں کا خیر مقدم کر رہے تھے اس دوران ٹرمپ نے گفتگو کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ "ہمارے درمیان بہت قریبی دوستی کا بندھن ہے۔ یہ کوئی بے بنیاد خبر نہیں ہے"۔ اس دوستی کا "حِسّی" ثبوت پیش کرتے ہوئے ٹرمپ نے عمانویل ماکروں کے کوٹ پر سے "سر کی خشکی" ہٹاتے ہوئے کہا کہ "اس دوستی کے ثبوت کے طور پر میں یہ خشکی صاف کروں گا تا کہ یہ مثالی بن جائیں اور یہ واقعتا مثالی ہیں"۔

اس نرالے چُٹکلے پر فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں بے ساختہ ہنس پڑے۔

یاد رہے کہ ماکروں نے پیر کے روز بھی وہائٹ ہاؤس میں ٹرمپ سے ملاقات کی تھی اور اس دوران ایرانی جوہری معاہدے اور خطّے میں تہران کی سرگرمیوں کے علاوہ شام کا بحران بھی زیر بحث آیا۔