ایران امریکا کی دھمکیوں کی مزاحمت جاری رکھے گا: علی خامنہ ای

تمام مسلم اقوام کو امریکا اور دوسرے دشمنوں کے خلاف متحد ہوکر اٹھ کھڑے ہونا چاہیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ایرا ن کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے مسلم اقوام پر زوردیا ہے کہ وہ امریکا کے خلاف متحد ہوجائیں ۔ان کا کہنا ہے کہ ایران کو ڈرا دھمکا کر مطلب برآری نہیں کی جاسکتی ۔

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل سے جمعرات کو نشر ہونے والے ایک بیان کے مطابق علی خامنہ ای نے کہا کہ ’’ ایرانی قوم نے امریکا اور دوسری طاغوتی طاقتوں کی ڈرانے دھمکانے اور ہراساں کرنے کی کارروائیوں کی کامیابی سے مزاحمت کی ہے۔تمام مسلم اقوام کو امریکا اور دوسرے دشمنوں کے خلاف متحد ہوکر اٹھ کھڑے ہونا چاہیے‘‘۔

ایرانی سپریم لیڈر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک حالیہ بیان پر بھی کڑی تنقید کی ہے ۔انھوں نے گذشتہ منگل کو کہا تھا کہ’’ مشرقِ وسطیٰ میں بعض ممالک امریکا کے تحفظ کے بغیر ایک ہفتے تک بھی برقرار نہیں رہ سکتے‘‘ ۔

انھوں نے کہا کہ اس طرح کے ریمارکس مسلمانوں کے لیے ایک سبکی اور ہزیمت ہیں ۔ بدقسمتی سے ہمارے خطے میں مسلم اقوام کے درمیان ہی باہمی جنگیں جاری ہیں اور بعض مسلم ممالک کی پسماندہ حکومتیں دوسرے ممالک کے خلاف لڑرہی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں