بھارت :اسکول وین ٹرین کی زد میں آگئی،13 بچے ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بھارتی ریاست اتر پردیش میں جمعرات کی صبح ہونے والے اندوہناک حادثے میں ٹرین اسکول وین سے ٹکرا گئی۔ 13 بچے موقع پر ہلاک ہوگئے۔

یو پی کے کشی نگر ضلع میں ہوئے اس ٹرین حادثے میں درجنوں طلبا کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق صبح سویرے اسکول جانے والی وین پوپی ضلع کے ددہی ریلوے کراسنگ پر ٹرین کی زد میں آگئی۔ وین میں 20سے 30بچے سوار تھے جن میں سے 13 موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔جائے وقوع پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

صوبے کے وزیر اعلیٰ یوگی ناتھ نے اسکول بس حادثے پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور واقع کی انکوائری کا حکم دے دیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ حادثے میں ریلوے حکام کی لا پرواہی بھی سامنے آ رہی ہے کیونکہ دودہی کراسنگ پر پھاٹک بند کرنے پر ریلوے اہلکار موجود نہیں تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں