حوثیوں کی گولہ باری سے نجران میں سعودی خاتون زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن میں ایران نواز حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب کے سرحدی شہر نجران میں کی گئی گولہ باری سے ایک سعودی خاتون زخمی ہو گئی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق نجران میں شہری دفاع کے ترجمان کیپٹن عبداللہ سعید آل فارع نے بتایا کہ بدھ کو حوثی باغیوں کی طرف سے سرحد پار سے گولہ باری کی گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون شہری زخمی ہوگئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد سعودی سیکیورٹی فورسز نے حوثیوں کے ٹھکانوں پر جوابی کارروائی کی جس پر باغیوں کی توپیں خاموش ہوگئیں۔ زخمی خاتون کو علاج کے لیے ایک مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں