سعودی عرب میں بہت جلد خطے کا پہلا 4 ڈی ایکس مووی تھیٹر کھلے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

جنوبی کوریا کی کمپنی سی جے 4 ڈی پلیکس نے سینما سٹی کے ساتھ نئی شراکت داری سے متعلق مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں ۔اس کے تحت سعودی دارالحکومت الریا ض میں تین مقامات اور دوسرے بڑے شہروں میں 2018ء کے اختتام تک 4 ڈی ایکس مووی تھیٹر کھولے جائیں گے۔

سینما سٹی کی مادر کمپنی ایکسکلوسیو سینما سال ہولڈنگ کے مطابق الریاض میں القصر مال سی جے 4 ڈی ایکس پہلا مووی تھیٹر ہوگا ۔اس کی 19 سکرینیں ہوں گی۔ یہ کمپنی 2018ء کے آخر تک پانچ ممالک سعودی عرب ،اردن ، لبنان ،شام اور متحدہ عرب امارات میں مزید 116 سکرینیں نصب کرے گی ۔

4 ڈی ایکس کے اثرات بھی 3 ڈی کی طرح ہی ہوتے ہیں ۔یہ ایک باہمی تعامل پر مبنی تجربہ ہوتا ہے اور ناظرین کی نشتیں بھی سکرین پر ایکشن کے ساتھ ساتھ حرکت کرتی ہیں ۔آڈیٹوریم میں مختلف باہم مربوط خصوصی اثرات ڈالے جاتے ہیں۔ان میں بارش ، ہوا ، دھند اور مختلف مناظر شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں