مشرقِ اوسط اور شمالی افریقا کےممالک میں غیر متوقع شدید بارشیں اور طوفان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

متعدد عرب ممالک کو اس ہفتے کے دوران میں ناقابل پیشین گوئی موسمی صورت حال کا سامنا رہا ہے ۔مصر ، سعودی عرب اور غربِ اردن میں شدید بارشیں ہوئی ہیں جس سے ٹریفک کا نظام اور معمولات ِزندگی درہم برہم ہو کر ر ہ گئے ۔

سعودی عرب کے جنوبی صوبے جازان سمیت مختلف علاقوں میں حالیہ دنوں میں موسمی اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے اور ریت کے طوفان کی وجہ سے ایک سو میٹر تک بھی کچھ دکھائی نہیں دے رہا تھا۔

سعودی عرب کے ڈائریکٹر جنرل برائے شہری دفاع کا کہنا ہےکہ جمعہ تک مملکت کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور شدید بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔

مصر کے دارالحکومت قاہرہ اور دوسرے شہروں میں گذشتہ دو روز میں شدید بارشیں ہوئی ہے اور قاہرہ کے مشرق میں شدید بارشوں سے بڑی شاہراہیں زیر آب آگئی تھیں۔ مصر کے مختلف علاقوں میں منگل کی شب بارش شروع ہوئی تھی اور یہ بدھ تک جاری رہی تھی۔اس طوفانی بارش کے بعد قاہرہ اور دوسرے صوبوں کے درمیان رابطہ شاہراہوں کو بند کردیا گیا تھا۔

مصر کے محکمہ موسمیات کے سربراہ احمد عبدالعال نے سرکاری اخبار الاہرام کو بتایا ہے کہ شدید بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور جمعہ سے ملک بھر میں موسمی صورت حال بہتر ہونا شروع ہوجائے گی۔

گذشتہ روز اسرائیل کے مقبوضہ مغربی کنارے میں شدید بارش ہوئی تھی اور دو افراد سیلابی ریلےمیں بہ گئے تھے۔ان میں ایک نوجوان اور ایک ضعیف العمر شخص تھا۔اس فلسطینی علاقے میں آیندہ دو روز تک سیلابی صورت حال متوقع ہے۔ سیلاب سے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں شاہراہیں بند اور ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔

الجزائر کے شہر طائرت میں بھی شدید بارشوں کے بعد شاہراہیں ٹریفک کے لیے بند کردی گئی تھیں اور بہت سے عمارتیں اور مکانات زیر آب آ گئے تھے۔پڑوسی ملک مراکش کی قومی نظامت برائے موسمیات کے مطابق گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں