کم سن بچے کو بھرتی کرنے پرامارات ایوی ایشن سے وضاحت طلب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

متحدہ عرب امارات کی جنرل ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے 8 ماہ کے بچے کو ’سفیر مسرت‘ کے عہدے پر تعینات کرنے پر اماراتی پراسیکیوٹر نے وضاحت طلب کی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ابو ظہبی پراسیکیوٹر جنرل نے جنرل ایو ایشن اتھارٹی کے حکام سے کہا ہے کہ وہ عدالت میں پیش ہو کر کم سن بچے کو ادارے میں ملازمت پر تعینار کرنے کی وضاحت کرے۔

پراسیکیوٹر کی جانب سے انسٹا گرام پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں بھی کہا ہے کہ اگرچہ ایک کم سن بچے کو ملازمت پر رکھنا محض تفریح اقدام ہے مگر پراسیکیوٹر کا اس واقعے کی حقیقت جاننا ضروری ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز اماراتی اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں میں بتایا گیا تھا کہ جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 8 ماہ کے محمد الھاشمی نامی بچے کو ’ملازمت مسرت‘ کے عہدے پر تعینات کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ادارے میں گھٹن کی فضاء کم کرنا اور ماحول کو امید افزا اور پرمسرت بنانا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں