شاہ رُخ خان کی دبئی میں ’چھیاں چھیاں‘

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بالی ووڈ کے کنگ خان صرف اداکاری کے لئے ہی نہیں شخصیت کے لیے بھی کافی مقبول ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ جہاں جاتے ہیں ان کے ارد گرد کبھی سیلفی تو کبھی آٹو گرافز لینے کیلئے مداحوں کا ہجوم نظر آتا ہے۔

ایسا ہی ایک منظر دبئی میں دیکھنے کو ملا جہاں جیولری شوروم کی افتتاحی تقریب کے دوران شاہ رخ کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے پورا شہر اُمڈ آیا۔

اس تقریب کے موقع پر شاہ رخ خان اپنے مداحوں کو محظوظ کرنے کا انوکھا انداز اپنایا اور اپنی فلم ' دل سے کا مشہور زمانہ گیت چھیاں چھیاں پر ایک اور مرتبہ رقص پیش کرکے مداحوں کے دل جیت لئے۔

اطلاعات کے مطابق شاہ رخ دبئی میں ایک جیولری کے شوروم کی افتتاحی تقریب میں مدعو تھے جہاں مداحوں کی فرمائش پر انہوں نے چھیاں چھیاں پر پھر اسی انداز سے رقص پیش کیا جیسا فلم میں کیا تھا۔

صرف یہی نہیں مداحوں کی فرمائش پر انہوں نے فلم ڈان اور رئیس کے مشہور ڈائیلاگز بھی دہرائے جسے دیکھ کر شائقین تالیاں بجانے پر مجبور ہو گئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں