شمالی کوریائی مرد آہن کی کار محافظوں کے حصار میں: ویڈیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

اس وقت شمالی اور جنوبی کوریا کے سربراہان کی ملاقات پوری دنیا کے میڈیا کی توجہ کی مرکز ہے۔ شمالی کوریا کے مردآہن کم جونگ اون اور جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان طویل کشیدگی اور سرد جنگ کے بعد پہلی بار آج جمعہ کو ملاقات کی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ کم اون جنوبی کوریا کی ’پیس کالونی‘ میں پہنچے ہیں جہاں وہ اپنے جنوبی کورین ہم منصب مون جے ان سے ملاقات کر رہے ہیں۔

کیم جونگ اون کے جنوبی کوریا پہنچنے کی ایک فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں وہ خود تو ایک لیموزن کار میں سوار ہیں جب کہ ان کے انتہائی تربیت یافتہ کمانڈوز ان کی کار کے ساتھ ساتھ پیدل دوڑ رہے ہیں۔

خایل رہے کہ 1953ء کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب دونوں کوریائی ممالک کے سربراہان ملاقات کررہے ہیں۔

اپنی آمد پر شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے اس موقعے کو امن کے لیے نئے دور کا آغاز قرار دیا۔ انھوں نے پیس ہاؤس میں کتاب پر لکھا ’ایک نئی تاریخ اب شروع ہو رہی ہے، نئی تاریخ کا آعاز اور امن کا دور۔‘

اس سربراہی ملاقات کا بنیادی ایجنڈا پہلے سے طے شدہ ہے، تاہم بہت سے تجزیہ کاروں کو شبہ ہے کہ شمالی کوریا کس حد تک تعلقات کی بحالی کی لیے پرجوش ہے۔

ملاقات کے بعد دونوں رہ نما ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کریں گے جس میں دونوں ملکوں کے درمیان جاری عشروں پر محیط سرد جنگ کے خاتمے اور دو طرفہ امن معاہدے کا اعلان شامل ہوگا۔

مقبول خبریں اہم خبریں