.

امریکی وزیر خارجہ کی الریاض آمد ، سعودی ہم منصب عادل الجبیر سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکا کے نئے وزیر خارجہ مائیک پومپیو سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ہفتے کے روز دارالحکومت الریاض پہنچ گئے ہیں ۔انھوں نے اپنی آمد کے فوری بعد سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر سے ملاقات کی ہے اور ان سے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

اس ملاقات کے بعد امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیتھر نوئرٹ نے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے:’’ سعودی عرب خطے کے ایک پُرامن اور خوش حال مستقبل کے لیے اہم قائدانہ کردار ادا کررہا ہے۔اس کوشش کے ضمن میں امریکا اور سعودی عرب کے درمیان ایک مضبوط شراکت داری بڑی اہمیت کی حامل ہے‘‘۔

الریاض کے بین الاقوامی اڈے پر آمد پر سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے امریکی وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔اس موقع پر واشنگٹن میں متعیّن سعودی سفیر شہزادہ خالد بن سلمان اور دوسرے اعلیٰ عہدے دار بھی موجود تھے۔

مائیک پومپیو نےدو روز پہلے ہی اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا اور وہ منصب سنبھالنے کے صرف بارہ گھنٹے کے بعد ہی اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز پہنچے تھے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ ماہ انھیں ریکس ٹیلرسن کی جگہ امریکا کا نیا وزیر خارجہ مقرر کیا تھا ۔