.

سعودی عرب میں کھیلوں کی سب سے بڑی سرگرمیاں پیش کرسکتے ہیں: آل الشیخ

سعودی عرب میں ریسلنگ کے میلے میں جان سینا، انڈر ٹیکر، ٹرپل ایچ سمیت دیگر ریسلرز کی پرفارمنس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی جنرل سپورٹس اتھارٹی اور بین الاقوامی ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کمپنی کےاشتراک سے جدہ کے شاہ عبداللہ اسٹیڈیم میں ریسلنگ گرینڈ رائل ریمبل مقابلہ ہوا۔ اس مقابلے میں ریسلر جان سینا نے ٹرابیل ایچ کو شکست دی۔ اس موقع پر سیڈریک الیکزنڈر نے ’WWE‘ کے درمیانے وزن، بلڈ جون اور انڈر ٹیکر نے سنگل ٹائیٹل حاصل کیا۔

اس موقع پر سعودی عرب کی جنرل سپورٹس اتھارٹی کے چیئرمین ترکی آل الشیخ نے کہا کہ سعودب عرب میں کھیلوں کے حوالے سے غیرمعمولی صلاحیت موجود ہے اور ہم کھیلوں کا دنیا کا سب سے بڑا ایونٹ بھی منعقد کرسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے حوالے سے سعودی شہریوں کے بہت سے خواب پورے ہوئے ہیں۔ ان میں باکسنگ بھی شامل ہے۔