.

یمن: القاعدہ کے گڑھ پر سرکاری فوج کا کنٹرول

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کی سیکیورٹی فورسز نے عرب اتحادی فوج کی مدد سے جنوب مشرقی گونری شبوۃ کے عزان ڈئریکٹوریٹ سے القاعدہ کے جنگجوؤں کو نکال باہر کرتے ہوئے دہشت گردوں کے اہم مرکز پر قبضہ کر لیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یمن کی الشبوانیہ ایلیٹ فورس نے تین روز قبل عزان کے علاقے میں القاعدہ کے جنگجوؤں کے خلاف وسیع آپریشن شروع کیا۔ اس آپریشن میں مقامی مزاحمتی ملیشیا اور عرب اتحادی فوج کی معاونت بھی حاصل تھی۔

دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن میں شبوۃ گورنری کے اہم علاقوں وادی رفض، الصعید ڈاریکٹوریٹ اور دیگر مقامات کو القاعدہ کے جنگجوؤں سے پاک کر لیا گیا ہے۔ کارروائی دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے تباہ حملوں کے لیے استعمال ہونے والے ان کے بنکر تباہ کر دیے گئے ہیں۔

یمنی فوج کا کہنا ہے کہ القاعدہ اور دوسرے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھا جائے گا۔ فوج کا کہنا ہے کہ سنگلاخ پہاڑوں، پیچیدہ اور خطرناک راستوں اور مخصوص جغرافیائی ماحول کی وجہ سے شبوۃ گورنری میں الحوطہ اور الصعید کے بعد عزان سب سے مشکل مقام تھا۔

شبوۃ گورنری میں یمنی فوی کی یہ تازہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب حال ہی میں القاعدہ کےایک مقامی کمانڈر ناصر حسین بامدوخ البوبکری العولقی کو مبینہ طور پر امریکی ڈرون طیارے کے ذریعے وادی رفض میں ہلاک کر دیا گیا تھا۔