امریکا نے بحرین کو لڑاکا ہیلی کاپٹر فروخت کرنے کی منظوری دے دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکی وزارت خارجہ نے معمولی پس و پیش کے بعد بالآخر خلیجی ریاست بحرین کو جنگی ہیلی کاپٹر فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔

امریکی محکمہ دفاع ’پینٹا گون‘ کے ماتحت ایک ایجنسی کے مطابق امریکا بحرین کو 90 کروڑ 11 لاکھ ڈالر مالیت کے متعدد لڑاکا ہیلی کاپٹر فروخت کرے گا۔

امریکا کی سیکیورٹی و دفاع کوآپریشن ایجنسی کے مطابق ڈیل میں جنرل الیکٹرک اور ٹیکسٹرون کمپنی کی بیل ھیلی کاپٹر یونٹ شامل ہیں۔

پینٹا گون کا کہنا ہے کہ بحرین کو جنگی ہیلی کاپٹروں کی فراہمی سے نیٹو سے باہر امریکا کی قومی سلامتی کی پالیسی میں مدد ملے گی اور امریکا کےخطے میں اہم اتحادی ملک کو سلامتی کے حوالے سے لاحق خطرات کا تدارک کیا جا سکے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں