امریکی محکمہ خارجہ نے بحرین کو ہیلی کاپٹروں اور ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکا کے محکمہ خارجہ نے بحرین کو 91 کروڑ 14 لاکھ ڈالرز مالیت کے ہیلی کاپٹروں اور ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔

امریکا کی دفاعی سکیورٹی تعاون ایجنسی کے ایک بیان کے مطابق ’’اس سودے کے تحت بحرین کو 12 اے ایچ 1 زیڈ لڑاکا ہیلی کاپٹر ، 26 انجن ، مختلف اقسام کے دسیوں میزائل اور راکٹ ،میزائل پلاننگ ، کمیونیکیشنز آلات اور الیکٹرانک وار فیئر سسٹمز فروخت کیے جائیں گے‘‘۔

ایجنسی کی ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’ان ہتھیاروں اور فوجی سازوسامان کی فروخت سے امریکا کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کو تقویت ملے گی۔ اس دفاعی امداد سے امریکا کے خطے میں ایک غیر نیٹو اہم اتحادی ملک کی سکیورٹی میں بھی بہتری آئے گی ‘‘۔

اس سودے کے تحت امریکا بحرین کے فوجیوں کو تربیت اور تربیتی آلات بھی دے گا۔امریکی حکومت اس ننھی خلیجی ریاست کو انجنیئرنگ ،ٹیکنیکل اور لاجسٹکس خدمات بھی مہیا کرے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں