شمالی کوریا کے سربراہ کا جوہری تجربات کے مقام کی بندش کا عہد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

جمعے کے روز شمالی کوریا کے سربراہ کِم یونگ اُن کی جنوبی کوریا کے صدر کے ساتھ تاریخی ملاقات ہوئی۔ اس حوالے سے جنوبی کوریا میں ایوان صدارت کے دفتر نے اتوار کے روز ایک اعلان میں بتایا کہ شمالی کوریا کے سربراہ نے وعدہ کیا ہے کہ وہ امریکی اور جنوبی کوریائی ماہرین اور صحافیوں کو دعوت دیں گے تا کہ وہ آئندہ ماہ شمالی کوریا کے جوہری تجربات کے مقام کی بندش کی یقین دہانی کر لیں اور اس حوالے سے عمل کی شفافیت کو بھی دیکھ لیں۔

کِم یونگ اُن نے جمعے کے روز جنوبی کوریا کے صدر مون جائے اِن سے ملاقات کے دوران کہا کہ وہ مئی میں اپنے ملک کے اندر جوہری تجربات کے مقام کو بند کر دیں گے۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز جنوبی کوریائی صدر سے ٹیلیفونک گفتگو کے بعد اپنی ٹوئیٹ میں کہا کہ "معاملات بہت اچھے طریقے سے چل رہے ہیں اور شمالی کوریا کے ساتھ ملاقات کا وقت اور مقام متعین کرنے کے لیے کام ہو رہا ہے"۔

خیال ہے کہ ٹرمپ اور کِم یونگ اُن کے درمیان تاریخی سربراہ ملاقات زیادہ سے زیادہ جون تک منعقد ہو جائے گی۔ ٹرمپ انتظامیہ کے نئے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایسٹر کی تعطیلات کے دوران خفیہ دورے میں شمالی کوریا کے سربراہ سے ملاقات کی تھی جب کہ پومپیو اس وقت CIA کے ڈائریکٹر ہی تھے۔ انہوں نے بعد ازاں اس ملاقات کا انکشاف کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں