’EFES 2018‘ مشقوں میں شمولیت کے لیے سعودی فوجی دستے کی ترکی آمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کا ایک فوجی دستہ ترکی کے شہر ازمیر پہنچا ہے جہاں وہ ’EFES 2018‘ کے عنوان سے ہونے والی فوجی مشقوں میں حصہ لے گا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ترکی پہنچنے پر سعودی فوجی دستے کا استقبال ترکی میں متعین سعودی ملٹری اتاشی بریگیڈیئر جنرل خالد بن حسین العساف اور مشقوں کے کمانڈر نیول کرنل عبداللہ محمد الدریبی اور دیگر ارکان نے کیا۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے بریگیڈیئر جنرل خالد العساف نے کہا کہ ’EFES 2018‘ مشقوں میں متعدد ممالک کے افواج شرکت کررہی ہیں۔ یہ مشقیں ترکی کے متعدد مقامات پر کی جائیں گی۔ ان مشقوں میں سعودی عرب کی بری، بحری اور فضائیہ کے دستے حصے لے رہے ہیں۔

سعودی دستے کے کمانڈر عبداللہ الدیریبی نے کہا کہ ترکی میں ہونے والی ان فوجی مشقوں کا مقصد ایک دوسرے کے جنگی تجربات سے فائدہ اٹھانا، جوائنٹ آپریشنز، فوج کی جنگی صلاحیت میں اضافہ اور دوسرے ممالک کے ساتھ فوجی تعاون اہم مقاصد ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں