جوہری معاہدے پر قطعا کوئی بات نہیں ہوسکتی:روحانی کا دو ٹوک جواب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنے فرانسیسی ہم منصب عمانویل ماکروں کو دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ جولائی 2015ء کو ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے معاہدے پر قطعا کوئی بات چیت نہیں کی جاسکتی ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق ایرانی ایوان صدر کی ویب سائیٹ پر پوسٹ ایک بیان میں صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں کو یہ پیغام پہنچا دیا گیا ہے کہ وہ جوہری سمجھوتے میں کسی رد وبدل کی امید نہ رکھیں۔

فرانسیسی صدر کو ٹیلیفون کر کے حسن روحانی نے کہا کہ جوہری معاہدے کا مستقبل سنہ 2025ء کے بعد تک ہے اور اس کی شرائط سے باہر کوئی بات چیت نہیں کی جاسکتی۔

مقبول خبریں اہم خبریں