کابل میں دو خودکُش بم حملے، 9صحافیوں سمیت 25 افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

افغان دارالحکومت کابل میں دو خودکش بم دھماکوں میں 25 افراد ہلاک جبکہ 45 زخمی ہو گئے ہیں۔ ہلاک شدگان میں فرانیسسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے ایک فوٹوگرافر سمیت نو صحافی بھی شامل ہیں۔

افغان پولیس نے بتایا ہے کہ بظاہر ان دونوں خود کش بم حملوں میں غیر ملکی اہداف کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ جس جگہ یہ حملے کیے گئے ہیں، وہاں پر نیٹو کے صدر دفاتر کے علاوہ متعدد ممالک کے سفارت خانے بھی واقع ہیں اور اس علاقے کی سکیورٹی انتہائی سخت ہوتی ہے۔ سخت گیر جنگجو گروپ داعش نے ان دونوں خود کش بم دھماکوں کی ذمے داری قبول کر لی ہے۔

اطلاعات کے مطابق پہلے بم دھماکے کے بعد وہاں رپورٹنگ کے لیے صحافی پہنچے تو اس دوران میں دوسرے حملہ آور بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔اس حملہ آور نے بھی صحافی کا روپ دھار رکھا تھا۔اس بم دھماکے میں نو صحافی مارے گئے ہیں۔

اس سے پہلے بھی کابل میں ایک ہفتہ قبل خونیں مناظر دیکھنے میں آئے جب ایک ووٹر رجسٹریشن سینٹر میں خود کش بم دھماکے کے نتیجے میں ساٹھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔داعش ہی نے اس تباہ کن بم حملے کی ذمے داری قبول کی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں