یمن: حوثیوں کے گڑھ صعدہ صوبے کا 5 اطراف سے محاصرہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے اتوار کے روز شمالی صوبے صعدہ میں حوثی ملیشیا کے جتھوں اور ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

اس دوران صوبے کے مختلف محاذوں پر لڑائی دیکھنے میں آئی۔

ادھر یمنی فوج نے اعلان کیا ہے کہ حوثی جماعت کے سربراہ کے گڑھ صعدہ صوبے کو 5 اطراف سے محاصرے میں لے لیا گیا ہے تا کہ فوج کی مسلسل پیش قدمی کے ساتھ عسکری آپریشن مکمل کیا جا سکے۔

یمنی فوج کے مطابق صوبے کے مشرقی ضلعے کتاف میں العطفین کے علاقے میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر توپ خانوں سے گولہ باری کی گئی۔ اس کے نتیجے میں باغیوں کی ایک گاڑی تباہ ہو گئی اور اس میں سوار تمام حوثی مارے گئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں