الجزائری پارلیمان میں وزیر عدل اپنی ہی بات پر بے اختیار ہنستے رہ گئے !

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

الجزائر کے وزیر عدل طیب لوح پارلیمان کے اجلاس کے دوران میں ارکان کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے خود ہی کسی بات پر بے اختیار ہنستے رہ گئے ہیں اور وہ اپنی قہقہوں پر ضبط نہیں رکھ سکے۔

وزیرعدل کے اجلاس کے دوران میں بیان کو الجزائر کے بعض ٹیلی ویژن چینلز نے براہ راست نشر کیا ہے اور بعد میں اس کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ کے ذریعے منظرعام پر آئی ہے۔ اس میں وزیر صاحب ایک کاغذ سے کچھ پڑھ رہے ہیں ۔اس دوران میں وہ اچانک رکتے ہیں اور پھر ہنسنا شروع ہوجاتے ہیں ۔اس پر پورے ہال میں ارکان کے بھی قہقہے برسنا شروع ہوجاتے ہیں ۔

طیب لوح خود کو سنبھالنے اور ہنسی پر ضبط کی کوشش کرتے ہیں۔ وہ اسپیکر اور ارکان سے معذرت کرتے ہیں لیکن اچانک ہی پھر ہنسنا شروع کردیتے ہیں۔

انٹر نیٹ پر وائرل ہونے والے ویڈیو کلپ سے یہ واضح نہیں ہورہا ہے کہ وہ کس بات پر اتنا ہنس رہے ہیں لیکن یہ واضح نظر آرہا ہےکہ وہ اپنی اس بے اختیار ہنسی کی وجہ سے جملہ مکمل نہیں کرسکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں