.

پہلی جنگِ عظیم میں شرکت کرنے والا کم عمر ترین فوجی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پہلی جنگ عظیم میں شرکت کرنے والے کم عمر ترین فوجی کا نام Momčilo Gavrić ہے۔

گیورِک نے اپنے والدین اور سات بھائیوں کی ہلاکت کے بعد سربیا کی 6th آرٹلری ڈویژن میں شمولیت اختیار کی۔ سال 1914ء میں Battle of Cer کے معرکے کے بعد آٹھ برس کی عمر میں اسے Corporal کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

سال 1916ء میں Kajmakčalan کی لڑائی کے بعد گیورِک دس برس کی عمر میں لانس سارجنٹ بنا دیا گیا۔

اس دوران وہ کئی مرتبہ زخمی بھی ہوا تاہم یہ چیز اسے فوج کی صفوں میں واپسی سے نہ روک سکی۔ سال 1929ء میں اسے عسکری خدمت سے فرار ہونے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ حکام نے گیورِک کے بچپن میں پہلی جنگ عظیم میں شرکت کے حوالے سے دستاویزات کا اعتبار نہیں کیا۔

نازیوں نے اسے بلغراد کے نزدیک ایک حراستی مرکز بھیج دیا۔

کمیونسٹوں نے گیورِک کو جنگ کے زمانے میں نازیوں کے لیے مخبری کے الزام میں حراست میں لے لیا۔

گیورِک کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یوگوسلاویہ نے لوزنیسا شہر کی ایک شاہراہ اس کے نام موسوم کر دی۔