.

’سرمایہ کاری میں کمی، تیل کی قیمت 300 ڈالر بیرل تک جا سکتی ہے‘

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ تیل کے شعبے میں سرمایہ کاری میں آنے والی کمی کے باعث تیل کی قیمتیں 300 ڈالر فی بیرل تک جا سکتی ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق آئل سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے والے گروپ کے ڈائریکٹر Pierre Andurand نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ آئل سیکٹر میں سرمایہ کاری میں لوگوں کی دلچسپی کم ہوگئی ہے۔ اگر یہ کمی اسی طرح برقرار رہی تو اس کا اثر تیل کی قیمتوں پر پڑے گا اور عالمی منڈی میں تیل تین سو ڈالر بیرل تک جا سکتا ہے۔

اگرچہ بعد ازاں انہوں نے اپنی مذکورہ ٹویٹ حذف کردی تھی تاہم تب تک اسے ذرائع ابلاغ میں نقل کیا جا چکا تھا۔ Andurand Capital Management کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ تیل کی موجودہ قیمتیں سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش نہیں جس کے نتیجے میں تیل کی قیمت میں اضافہ ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی بیرل 100 ڈالر کی قیمت معیشت کے لیے نقصان دہ نہیں بلکہ امریکا سے باہر ممالک میں اتنی قیمت سرمایہ کاروں کی کشش کے لیے ضروری ہے۔