تیسری منزل سے گرنے والی بچی کو بچانے والے سعودی نوجوان کی تکریم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی مشرقی گورنری الخبر میں ایک سعودی نوجوان نے تین منزلہ عمارت سے گرنے والی بچی کو معجزانہ طور پر بچا لیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق بچی کے ایک جگہ معلق ہونے اور ایک نوجوان کی جانب سے اسے بچانے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق الخبر میں پیش آنے والے اس واقعے کے مرکزی کردار اور بچی کی زندگی بچانے والے نوجوان کی شناخت ناصر بن دغش الدوسری کے نام سے کی گئی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے اپنی کامیاب مہم جوئی کے بارے میں الدوسری نے کہا کہ بچی کی زندگی بچانا میری ذمہ داری تھی۔ میں نے اس کی زندگی بچا کر کوئی احسان نہیں کیا ہے۔

اس نے بتایا کہ اس نے راہ چلتے دیکھا کہ ایک بچی تین منزلہ عمارت کے ایک کونے پر بیٹھی ہے جہاں سے وہ نیچے کی طرف لڑھکنے لگی تھی۔ تاہم اس نے فوری طورپر باہر ہی سے چڑھ کر گرتے گرتے بچی کو بچا لیا اور اس کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا۔

سوشل میڈیا پر اس باہمت سعودی نوجوان کی بھرپور تعریف کی جا رہی ہے جب کہ مشرقی گورنر کے ڈپٹی گورنر شہزادہ احمد بن فہد بن سلمان نے ناصر الدوسری کی تکریم کی ہے اور اس کے جرات مندانہ اقدام کو سراہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں