ایرانی مداخلت کا مل کر مقابلہ کریں گے: شاہ سلمان، شاہ محمد ششم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور مراکش کے بادشاہ شاہ محمد ششم نے ایران کی بڑھتی مداخلت کے خلاف مل کرکام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جمعرات کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور مراکشی فرمانروا کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مراکشی فرمانروا کو یقین دلایا کہ سعودی حکومت اور عوام مراکش کو ایران کی طرف سے لاحق خطرات میں رباط کے ساتھ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب برادر ملک مراکش کی سلامتی، وحدت اور استحکام پر آنچ نہیں آنے دے گا۔

دونوں رہ نماؤں نے ایرانی رجیم کی عرب ممالک میں مداخلت اور عرب حکومتوں کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ایرانی سازشوں کا مل کر مقابلہ کرنے سے اتفاق کیا۔

خیال رہے کہ تین روز قبل مراکش نے ایران پر علاحدگی پسند گروپ پولیساریو فرنٹ کی عسکری معاونت کا الزام عاید کرنے کے بعد تہران سے سفارتی تعلقات منقطع کرلیے تھے۔ سعودی عرب سمیت کئی دوسرے ممالک نے مراکش کے ساتھ ایرانی سازشوں کے خلاف مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں