حوثی ملیشیا کا اقتدار وحشت کی نئی تاریخ رقم کر رہا ہے: امریکی سفیر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن میں امریکا کے سفیر میتھیو ٹولر نے کہا ہے کہ حوثیوں کے زیر نگین علاقوں میں جنگجو ملیشیا کا اقتدار یمنی عوام کے لئے وحشت کے سوا کچھ اور نہیں۔

مصری روزنامہ “الیوم السابع” کو انٹرویو دیتے ہوئے مسٹر ٹولر کا کہنا تھا کہ امریکا روزمرہ کی بنیاد حوثیوں کی وسیع کرپشن، شہری اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں مانیٹر کرتا ہے۔

امریکی سفیر نے یہ بات زور دے کر کہی کہ جنگجو ملیشیا کو نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات کی میز سجانی چاہئے تاکہ تمام یمنی شہریوں کے حقوق کا تحفظ کیا جا سکے۔

انھوں ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یمن کے حوثی باغی کرپشن اور انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیاں کر رہے ہیں۔ انھوں نے اس بات کی شدید مذمت کی کہ ایران انہی باغیوں کو ایک آئینی حکومت کے خلاف مسلح مدد فراہم کر رہا ہے۔

میتھیو ٹولر نے حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کے سرحدی علاقوں میں نہتے شہریوں کو بیلسٹک میزائل حملوں کا نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ ایسے اقدامات کا کسی کو کچھ فائدہ نہیں، ان سے صرف بحران کو طول مل رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں