دبئی کے ولی عہد کے امریکا کے سیرسپاٹوں کی سوشل میڈیا پر دھوم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

دبئی کے ولی عہد الشیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے ’انسٹا گرام‘ پر اپنے دورہ امریکا کی تصاویر پوسٹ کی ہیں جنہیں ان کے چاہنے والوں کی طرف سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق دبئی کے ولی عہد جو ’فزاع‘ کے لقب سے بھی مشہور ہیں حال ہی میں امریکا کے دورے پر تھے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے دورہ امریکا کی چند تصاویر پوسٹ کی ہیں۔

انسٹا گرام پران کے فالورز کی تعداد 63 لاکھ سے زاید ہے۔ ان کی دورہ امریکا کی تصاویر کو غیر معمولی طور پر پسند کیا گیا۔ تصاویر میں انہیں شیکاگو اور نارتھ کیرولینا جیسی امریکی ریاستوں میں دیکھا جاسکتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں