نیوزی لینڈ کے فوجی اتاشی نے سفارتخانہ کے غسل خانے میں خفیہ کیمرہ کیوں لگوایا؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

امریکا میں نیوزی لینڈ کے سفارتخانے سے وابستہ فوجی اتاشی کموڈور ایلفریڈ کیٹنگ سفارتخانے کے غسل خانوں میں خفیہ کیمرے لگا کر خواتین اہلکاروں کی ویڈیوز بنانے کے الزام میں ان دنوں اپنے ملک میں مقدمہ کا سامنا کر رہے ہیں۔

نیوزی لینڈ ہیرالڈ نامی مقامی اخبار کے مطابق نیوزی لینڈ سفارتخانے کے غسل خانوں میں خفیہ کیمروں کا انکشاف گذشتہ برس جولائی میں ہوا تھا۔

اخبار کے مطابق سابق فوجی اتاشی نے عدالت سے دوران مقدمہ استدعا کی تھی کہ کارروائی کے دوران اس کا نام ظاہر نہ کیا جائے۔ جمعہ کے روز اس ضمن میں پہلی سماعت ہوئی۔ اسی اخبار کے مطابق نیوزی لینڈ پولیس نے اپنی نوعیت کے انوکھے واقعے کی تفتیش کے لئے امریکا کا دورہ بھی کیا تھا۔

پولیس کی تحقیقات کے نتیجے میں سابق فوجی اہلکار پر غیر قانونی طریقے سے شرمناک مناظر کو خفیہ کیمروں کے ذریعے مانیٹر کرنے کا الزام عاید کیا گیا۔ اٹھاون سالہ کموڈور ایلفرڈ نے الزامات سچ ثابت ہونے پر اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا اور ان دنوں نیوزی لینڈ میں موجود ہیں۔ اہلکار کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ فوجی اتاشی جنسی ہوس میں مبتلا ہیں۔

کیٹنگ امریکا میں اپنے ملک کے سفارتخانے میں ایک اعلی اور ذمہ دار عہدے پر فائز تھے۔ وہ امریکی ہم منصب عہدیداروں سے نیوزی لینڈ سے متعلق متعدد اہم معاملات میں اپنے ملک کی نمائندگی کر چکے تھے۔ اس بات کا احتمال ہے کہ کیٹنگ کو شرمناک اقدام کی پاداش میں ایک سے دو برس کی قید کی سزا سنا دی جائے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں