یمنی فوج نے مغربی ساحلی محاذ کے اہم مقامات باغیوں سے آزاد کرالیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن کی سرکاری فوج نے مغربی ساحلی محاذ اور تعز گورنری میں باغیوں کے خلاف آپریشن میں کئی اہم تزویراتی اہمیت کے حامل مقامات کو آزاد کروا لیا ہے۔ باغیوں سے چھڑائے گئے علاقوں میں مغربی البرح اور اس کے اطراف کے مقامات شامل ہیں۔ سرکاری فوج نے تعز کا کئی ماہ سے جاری محاصرہ توڑ کر شہر کی طرف پیش قدمی شروع کردی ہے۔

تعز میں باغیوں کے خلاف جاری آپریشن میں یمن کے مقتول سابق صدر علی عبداللہ صالح کے صاحبزادے بریگیڈیئر طارق محمد صالح بھی پیش پیش ہیں۔ اس کے علاوہ عرب اتحادی فوج کی فضائی معاونت بھی حاصل ہے۔

محاذ جنگ سے ملنے والی خبروں کے مطابق یمن کی سرکاری فوج نے گھمسان کی جنگ کے بعد مغربی ساحلی علاقے کے السود ٹیلوں، الخزان الابیض، الشبکہ اور السنترال جیسے مقامات کو باغیوں سے آزاد کرالیا۔

لڑائی میں باغیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

خیال رہے کہ البرح کا علاقہ تعز شہر میں داخلے کے لیے دروازے کی حیثیت رکھتا ہے۔ البرح کو باغیوں سے چھڑائے جانے کے بعد تعز کی طرف پیش قدمی کی مزید راہ ہموار ہوگئی ہے۔ البرح پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد وہاں سے مقبنہ ڈاریکٹوریٹ اور جبل حبشی تک حوثیوں کی سپلائی لائن بھی کاٹی دی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں