.

عالمی رابطہ اسلامی کے سربراہ کی اعتدال پسند اور روادار اسلامی دنیا کے بارے میں گفتگو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عالمی رابطہ اسلامی کے سربراہ ڈاکٹر محمد العیسیٰ نے اعتدال پسند اور رواد ار اسلام اور اسلامی دنیا کے مستقل کے بارے میں اپنے ویژن کے حوالے سے اظہار خیال کیا ہے۔

انھوں نے نے امریکا کے ایک تھنک ٹینک واشنگٹن انسٹی ٹیوٹ برائے مشرق قریب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رابرٹ سیٹلوف سے اسلام اور اسلامی دنیا کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ آج کی دنیا مذہبی ، دانشورانہ ، ثقافتی اور تہذیبی تنوع کے تناظر میں اللہ کی منشا ومرضی کی تفہیم کے فقدان سے متعلق شکایت کررہی ہے۔اس کے علاوہ باہم مل جل کر رہنے کی اہمیت کی تفہیم کا بھی فقدان پایا جاتا ہے حالانکہ یہ بنی نوع انسان کا باہم مل جل کر امن و آشتی سے رہنے کا ایک اصول ہے۔

ڈاکٹر محمد العیسیٰ ماضی میں یہ نشان دہی کر چکے ہیں کہ مذہبی اور دانشورانہ تنازعات ہی انتہا پسندی کا نتیجہ نہیں ہیں اور نہ جنھیں ذہنی طور پر یرغمال بنا ئے گئے اس کے تنہا ذمے دار ہیں کیونکہ وہ تو صرف بھیڑیں ہیں اور انھیں بھیڑیے کنٹرول کررہے ہیں ۔