بھارتی فوج کی کارروائیوں میں چار کشمیری نوجوان شہید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بھارت کے زیر انتظام ریاست مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے مقامی شہریوں کے خلاف جارحیت کی تازہ کارروائیوں میں سرینگر میں 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

خبر رساں ادارے کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے تین نوجوان کو سرینگر کے علاقے چھتہ بل میں محاصرے اور تلاشی کی ایک پرتشدد کارروائی کے دوران شہید کیا۔

اس سے پہلے بھارتی فوج کا ایک اہلکار بھی اسی علاقے میں ایک حملے میں زخمی ہوا تھا۔

چھتہ بل اور اس کے مضافات میں لوگوں نے شدید احتجاج کیا، اس دوران مظاہرین اور بھارتی فورسز کے اہلکاروں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔

بھارتی فوج اور پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا۔

دریں اثناء سرینگر کے علاقے صفاکدل میں احتجاجی مظاہروں کے دوران بھارتی فورسز کی ایک گاڑی نے جان بوجھ کر ایک اور نوجوان عادل احمد کو ٹکر مار کر شہید کردیا۔

عادل کو زخمی حالت میں ایس ایم ایچ ایس اسپتال لے جانے کی کوشش کی گئی لیکن وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں