سعودی شاہ سلمان کی کرپشن کو بے نقاب کرنے والوں کے تحفظ کی ہدایت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مالیاتی اور انتظامی بدعنوانیوں کی نشان دہی اور شکایت کرنے والے ہر سرکاری ملازم کو مناسب تحفظ مہیا کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ انھیں بعد میں کسی قسم کی انتقامی کارروائی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

سعودی عرب کے انسدادِ بد عنوانی کمیشن کے ڈاکٹر خالد المہیسن نے کہا ہے کہ’’ خادم الحرمین الشریفین کی ہدایت سے ان کی اس معاملے میں دلچسپی اور تشویش کی عکاسی ہوتی ہے۔وہ اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بدعنوانیوں کی نشان دہی کرنے والے شہریوں اور مکینوں کا تحفظ چاہتے ہیں اور وہ اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ایسے شہریوں اور ملازمین کو بدعنوانیوں کی نشان دہی کرنے پر کسی قسم کا کوئی نقصان نہ پہنچایا جائے‘‘۔

ڈاکٹر خالد المہیسن نے مزید کہا کہ سعودی قیادت کرپشن کی تمام شکلوں سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے اور وہ کرپٹ عناصر سے کوئی رو رعایت برتنے کو تیار نہیں ۔ اس لیے سعود ی عرب کے ویژن 2030ء کے تحت بدعنوانیوں کو بے نقاب کرنے والوں کے حقوق کا تحفظ ضروری ہے۔اس ویژن کے تحت شفافیت اور بدعنوانیوں کے خلاف جنگ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں