جنوبی افریقہ : فلم کیمرہ مین زرافہ کے ہاتھوں کچل کر زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

جنوبی افریقہ میں زرافہ نے ایک فلم کیمرہ مین کو اُس وقت ہلاک کر دیا جب وہ جوہانسبرگ کے شمال مغرب میں جنگلی حیات کے ایک قدرتی مقام پر اپنی پیشہ ورانہ ذمّے داری انجام دے رہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق 47 سالہ جنوبی افریقی کیمرہ مین کارلوس کاروالو بدھ کے روز جوہانسبرگ سے 40 میل دور واقع مقام Glen Afric میں ایک فیچر فلم کی عکس بندی کر رہا تھا۔ اس دوران وہاں موجود ایک زرافہ نے کارلوس کو کچل ڈالا۔

کارلوس کو زخمی حالت میں فضائی راستے سے جوہانسبرگ کے ایک ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر اسی رات چل بسا۔ کارلوس کی ٹیم کے ایک رکن نے بتایا کہ ہلاکت کا سبب بننے والا زرافہ اچانک سے جائے مقام پر آ نکلا تھا۔

واضح رہے کہ Glen Afric جنگلی حیات کے حوالے سے معروف مقام ہے جہاں متعدد مشہور پروگراموں کی عکس بندی کی جا چکی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں