سعودی فورسز نے یمنی حوثیوں کا نجران پر بیلسٹک میزائل سے حملہ ناکام بنا دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے یمن سے حوثی باغیوں کے نجران کی جانب داغے گئے بیلسٹک میزائل کو فضا ہی میں تباہ کردیا ہے۔

سعودی عرب کی فضائی دفاعی فورسز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حوثیوں نے اتوار کو یمن کی حدود سے ایک بیلسٹک میزائل نجران کی جانب فائر کیا تھا مگر اس کو فضا ہی میں ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

حوثی شیعہ باغی ستمبر 2104ء میں قانونی حکومت کے خلاف بغاوت برپا کرنے کے بعد سے یمن کی سرحد کے نزدیک واقع سعودی عرب کے جنوبی شہر نجران کی جانب لا تعداد میزائل داغ چکے ہیں ۔

سعودی حکام کے مطابق حوثی اس شہر پر اب تک دس ہزار سے زیادہ راکٹ حملے کرچکے ہیں۔ وہ جان بوجھ کر شہریوں اور آباد علاقوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتے رہے ہیں مگر سعودی عرب کی شاہی فضائیہ حوثیوں کے ان تمام حملوں کو ناکارہ بنا چکی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں