مکہ کے نواح میں پبلک ٹیکسی سروس پر پابندی لگانے کا فیصلہ!

6 ماہ بعد متعمرین، حجاج مسجد الحرام آنے جانے کے لئے خصوصی ٹیکسی سروس "اجرہ الحرم" استعمال کر سکیں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی وزارت مواصلات نے مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کے گرد ونواح عام ٹیکسی سروس پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ اقدام اس لئے اٹھایا گیا تاکہ 6 ماہ بعد مسجد الحرام کے اطراف ”اجرة الحرم“ کے نام سے اعلی درجے اور موثر نوعیت کی اسپیشل الحرم ٹیکسی سروس کو کامیاب بنایا جا سکے۔

حرم شریف کے علاقے میں الحرم ٹیکسی کے سوا کسی بھی ٹیکسی کو آنے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ پبلک ٹرانسپورٹ کے سربراہ رمیح الرمیح نے مقامی روزنامہ "مکہ" سے گفتگو میں کہا کہ یہ منصوبہ 6 ماہ کے اندر نافذ کر دیا جائے گا۔ اس سے ضیوف الرحمان [حجاج] اور معتمرین بڑے پیمانے پر فائدہ اٹھائیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں