.

دہشت ناک وڈیو : بے قابو بیل نے اپنے سوار کو زمین پر دے مارا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

کوسٹاریکا کے علاقے اوپالا میں "روڈیو" کے مقبول کھیل کے ایک مقابلے کے دوران بیل نے اپنے سوار کو زمین پر دے مارا جس کے نتیجے میں 28 سالہ روڈیو رائیڈر "جیسن گوستاوو" ہلاک ہو گیا۔

برطانوی اخبار "ڈیلی میل" کی جانب سے جاری وڈیو میں وہ منظر دکھایا گیا ہے جب بیل نے خود پر سوار کھلاڑی کو زمین پر پٹخ دیا۔

بیل نے ہر طریقے سے جیسن کو گرانے کی کوشش کی تاہم ہر بار وہ ناکام رہا۔ بالآخر غصّے میں بپھرا ہوا بیل اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور بھاری بھرکم وجود کے ساتھ زمین پر گر گیا۔ اس دوران جیسن گوستاوو بدقسمتی سے بیل کے نیچے کچلا گیا اور اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

واقعے کے فوری بعد درجنوں افراد جیسن کی طرف لپک پڑے اور اس کو قریبی ہسپتال پہنچا دیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔